۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں سانس لینے کے بہترین طریقہ کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَاماً فَلْيَجْعَلْ ثُلُثَ بَطْنِهِ لِلطَّعَامِ وَ ثُلُثَ بَطْنِهِ لِلشَّرَابِ وَ ثُلُثَ بَطْنِهِ لِلنَّفَسِ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جب بھی تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے پیٹ کا ایک سوّم کھانے کے لئے، ایک سوّم پینے کے لئے اور ایک سوّم ہوا (سانس) کے لئے رکھنا چاہئے۔

نکتہ: سانس لینے کی بہترین حالت پیٹ کا تنفّس ہے یعنی سانس لینے کے وقت ہوا کو انسان کے پیٹ میں داخل ہونا چاہئے اور معدہ کے ایک سوّم کو ہوا کے لئے مختص ہونا چاہئے۔

کافی، ج ۶، ص ۲۶۹، ح ۱۱۵۴۴۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .